وفاقی وزیر کا پروٹوکول، موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ ناگوار ۔ٹریفک وارڈن نے راستے میں کھڑی موٹر سائیکلیں گرادیں

راولپنڈی: جدت ویب ڈیسک :: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ انھیں ناگواری گزری۔
شیخ رشید نے شہریوں سے کہا کہ وہ لحاظ کرتے ہیں، ورنہ یہ ساری موٹر سائیکلیں اٹھوا سکتے ہیں۔ ٹریفک وارڈن شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کی بجائے گراتا رہااس موقع پر ٹریفک وارڈن شیخ رشید کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کی بجائے گراتا رہا۔
ٹریفک وارڈن نے شیخ رشید کو بتایا کہ انہوں نے اسی وجہ سے تنگ آکر یہ موٹر سائیکلیں پھینکی ہیں۔
دوسری جانب ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹر سائیکلیں گرانے کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کے بوہڑ بازار میں موٹر سائیکل کی غلط پارکنگ ناگوار گزری اور وفاقی وزیر کے پروٹوکول کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے ٹریفک وارڈن نے راستے میں کھڑی موٹر سائیکلیں گرادیں، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.