ایازصادق کووزیراعظم دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ایازصادق کو وزیراعظم دیکھ رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاناما کیس اپنے مطقی انجام کو پہنچ رہا ہے، اس حوالے سے اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو سپریم کورٹ نے حکمرانوں کے تابوت مکمل ثبوتوں کے ساتھ نکلیں گے۔ شریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم راجا اب اپنی فیس کے پیسے پورے کررہے ہیں جب کہ اسحاق ڈار کو اس کے وکیل نے مروا دیا۔نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں ممکنہ وزیراعظم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے لیے خواجہ آصف اور سردارایاز صادق کے درمیان ٹائی ہے لیکن وہ ایاز صادق کو وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.