عدالت میں حنیف عباسی کو منشیات فروش ثابت کرونگا،شیخ رشید

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کے راہنما حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید احمد کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس موصول ہو گیا جس پرشیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں حنیف عباسی کو منشیات فروش ثابت کر کے ہی دم لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو حنیف عباسی پر منشیات فروشی کا الزام عائد کرنے پر ان کی جانب سے 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ۔ جمعرات کو لال حویلی میں شیخ رشید نے خود وصول کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ نوٹس موصول کئے جانے پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ تین اگست کو عدالت جائوں گا اور وہاں حنیف عباسی کو منشیات فروش ثابت کر کے ہی دم لوں گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.