ہمارے لڑکے نکمے اور لڑکیاں قابل ہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے دکھ ہے پاکستان بنتے وقت میں جوان نہیں تھا۔ پیر کو راولپنڈی کے مقامی سکول میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں کہتی تھی کاش تم لڑکی ہوتے تمہاری شکایتیں نہ آتیں ¾میری ماں کو محلے سے میری بہت شکایتیں ملتی تھیں۔شیخ رشید نے کہا مجھے دکھ ہے کہ پاکستان بنتے وقت میں جوان نہیں تھا ¾ اس بات پر میرے والد کہتے تھے تب بھی تو مسلم لیگ میں نہیں کانگریس میں ہوتا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے لڑکے نکمے اور لڑکیاں قابل ہیں، لڑکوں کی تعلیم میں ناکامی کی یہ حالت رہی تو انہیں وظیفہ دینا پڑےگا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے وہ فیصلہ کرلیں کہ عدالت سے جھگڑا کرنا ہے یا حق لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حدیبیہ پیپرملز کیس میں عدالت سے رجوع کریں گے تو ہم 2 دن بعد جائیں گے، ہم انتظار کررہے ہیں کہ نوازشریف کب ریویو میں جائیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.