نواز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نااہل ہوئے، شیخ رشید

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نااہل ہوئے لیکن پھر بھی اداروں کے خلاف زہر اگلنے کی پالیسی پر عمل پیراہیں جو انتہائی تباہکنہے ،انہوںنے یہ بات جمعے کو نجی ٹی وی سے اپنی گفتگو میں کہی شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو کسی سازش کے تحت نہیں بلکہ ان کے اپنے کرتوتوں اور کرپشن کی وجہ سے نااہل کیا گیا اس کے باوجود بھی وہ غلطی ماننے کی بجائے عوام کے کندہوں پر بندق رکھ کر اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے ادارے خراب ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف نے ریلی کا انقعاد کرکے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کی لیکن ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ریلی راولپنڈی ہی میں ناکام ثابت ہوگئی نواز شریف عوام کے بے وقوف سمجھتے ہیں لیکن ایسا میں اب وہ حربے استعمال کرکے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کا سچ ثابت کرنے کے لئے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے بلکہ اپنی ہی حکمت عملی ان کے لئے باعث تباہی بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.