Sheikh Rasheed Ahmed Interior Minister
Sheikh Rasheed Ahmed Interior Minister

وزیر اعظم نے کلیئر کہہ دیا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملے گی، شیخ رشید

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں ڈبلیو ایچ او پاکستان چیپٹر کے ہیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم ٹھس اور ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے۔

اپوزیشن اب خود ہی ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن اور سینیٹ دونوں میں حصہ لیا، نہ آر ہوا نہ پار ان کا کام تمام ہوا، پی ڈی ایم کواب لانگ مارچ کیلیے6ماہ تیاری کرناہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے کوئی درخواست نہیں آئی۔

انہوں نے خود کہہ دیا ہے کہ طشتری میں بھی اجازت نامہ ملے تو میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی، ان کی بات ماننی چاہیے جو کہہ رہی ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی لارہے ہیں، ان دونوں کے اختلافات کا سارا فائدہ عمران خان کو ہوگا، آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو کھیلایا ہے، زرداری نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وہ کام کیا جو کام ضیاء الحق نہیں کرسکے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.