پاکستانی معروف گلوکار شہزاد رائے کو ا قوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :: پاکستانی معروف گلوکار شہزاد رائے کو ا قوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا شہزاد رائے ماضی میں رومانوی گانے گانے کے بعد اب سماجی خدمات میں مصروف ہیں جبکہ ان کے بنائے ہوئے گانے بھی معاشرتی مسائل اور خرابیوں کی طرف نشاندہی کرتے ہیں۔ انہیں ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔یو این او ڈی سی کے ڈائریکٹر نے شہزاد رائے کی تقرری کے موقع پر کہا، ’بطور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران غیر قانونی منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں بطور گلوکار اور خصوصاً نوجوانوں میں ان کی مقبولیت کے ذریعے پاکستان میں منشیات کے خاتمے کی کوششیں کی جاسکیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.