وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ

لاہور جدت ویب ڈیسک وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف منگل کے روز لندن روانہ ہو گئے ۔ بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف لندن میں زیر علاج اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے علاوہ اپنے بڑے بھائی محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران معمول کے مطابق اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.