شیبارانی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستانی سٹیج اور فلموں کی اداکارہ شیبا رانی نے اپنے مرشد سے ملنے والا کراماتی چاندی کا کڑا اپنے بائیں پاؤں میں پہن لیا ہے ، اداکارہ نے یہ کڑا اپنے پاؤں میں خوش بختی کے لئے پہنا ہے ، شیبا رانی نے سٹیج اورفلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے مرشد کی ہدایت پر کڑا پہنا ہے ۔اداکارہ شیبا رانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے میں نے یہ کڑا اپنے پاؤں میں پہن رکھا ہے اس وقت سے ہی میں کامیابی کی بلندیوں پر پرواز کررہی ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ یہ کڑا میرے لئے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند ایسی اداکارائیں ہیں جو سٹیج کو بد نام کررہی ہیں مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ تمام اداکارائیں ایک جیسی ہیں۔ اداکارہ شیبا رانی نے کہا کہ میں کسی سے حسد نہیں کرتی صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، ہمیشہ میں نے اپنے سینئرز کی عز ت کی اور ا ن سے رہنمائی لی جو میرے بہت کام آئی ۔انہوں نے کہاکہ میرے نزدیک وہ تمام اداکارائیں اچھی ہیں جو سٹیج پر بیہودہ رقص نہیں کرتیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.