شتروگن سنہا سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بن گئے ، جانیے

جدت ویب ڈیسک :شتروگن سنہا نے 2 روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار قادر خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی میگا اسٹار امیتابھ بچن کی تصویر پوسٹ کی جس میں شتروگن سنہا ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔شتروگن سنہا کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ٹوئٹر صارفین کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا کہ قادر خان کی سالگرہ یکم دسمبر کو ہوگی جب کہ تصویر بھی انہوں نے قادر خان کی بجائے امیتابھ بچن کی لگائی ہے۔اس عجیب اور غریب ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین خاصے ناراض نظر آئے اور شتروگن سنہا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بعض مداحوں نے ان کا مذاق بھی اڑایا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.