احتساب عدالت نےحسن ،حسین ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت جب کہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

جدت ویب ڈیسک :احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن و حسین اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت جب کہ بیٹی مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔  اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف ، ان کے بچوں حسین، حسن، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے بچے اور داماد حاضر نہیں ہوئے، عدالتی استفسار پر فاضل جج کو بتایا گیا حسین ، حسن، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملک میں نہیں ہیں اس لیے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی ،کیس کی سماعت 9 اکتوبرکوہوگی اورنوازشریف سمیت تمام ملزمان پرفرد جرم بھی آئندہ سماعت پر ہی عائد ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.