امام کعبہ کس کا وہیل چیئر دھکیل رہے ہیں !!

مکہ مکرمہ جدت ویب ڈیسک امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدید کی ایک معذور شخص کی وہیل چیئر کو دھکا لگاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے جس میں وہ ایک انجانے شخص کی وہیل چیئر کو چلارہے ہیں۔ امام کعبہ جن کو بیت اللہ شریف کا امام ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں خصوصاً عالم اسلام کے نزدیک انتہائی احترام کا درجہ رکھتے ہیں ان کی اس طرح کی تصویر لوگوں میں بے حد مقبول ہورہی ہے ان کا کوئی بھی عمل اور خصوصاً نیک عمل لوگوں کیلئے بھی مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے اب چونکہ وہ ایک ایسے شخص کی وہیل چیئر کو دھکیل رہے ہیں جو کہ معذور ہے اور ان کو چاروں جانب سے سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.