کنگ اور کوئین پھرساتھ شاہ رخ اورجوہی چاؤلہ ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کو تیار

ممبئی(جدت ویب ڈیسک :)بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فلم میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی، تاہم فلم میں ان دونوں کے علاوہ جوہی چالہ بھی مختصر کردارمیں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چالہ بہترین دوست ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بزنس پارٹنر بھی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی کامیاب ترین جوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چالہ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔فلم ڈر، راجوبن گیا جینٹل مین، پھربھی دل ہے ہندوستانی اوریس باس جیسی کامیاب فلمیں دینے والی بالی ووڈ کی مشہورجوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چالہ کو شائقین ایک بارپھر اسکرین پردیکھنے کے لیے بے تاب تھے اورشدت سے انتظار کررہے تھے کہ یہ دونوں اداکاردوبارہ کب ایک ساتھ نظرآئیں گے۔اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، شاہ رخ جوہی کی خوبصورت جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے آرہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.