فلم ’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اور ’’جب ہرے میٹ سجل ‘‘ایک ساتھ ریلیز نہیں ہوںگی

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اور جب ہرے میٹ سجل ایک ساتھ ریلیز نہیں کی جائیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اورشاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہرے میٹ سجل‘‘ ایک ساتھ ریلیز کی جانی تھیں لیکن امتیاز علی کی فلم’جب ہرے میٹ سجل‘‘ اب 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی ۔اس حوالے سے اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کی فلم’’ٹائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’جب ہری میٹ سجل ‘‘ کو ایک ساتھ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے کیونکہ اس طرح کم لوگ ان کی فلمیں دیکھنے آتے اورفلمیں اچھا بزنس نہیں کر سکتیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.