کامیابی کیلئے شاہ رخ بھی عامرخان کے نقش قدم پر،فارمولہ آخر کیا ہے ؟

ممبئی ( جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے عامر خان کا فارمولہ آزمانا شروع کردیا ہے۔شاہ رخ خان کو بالی وڈ کا کنگ خان صرف اداکاری نہیں بلکہ باکس آفس پر کمائی کی وجہ سے بھی کہا جاتا ہے لیکن اب ان کی فلمیں باکس آفس پر نہ صرف فلاپ ثابت ہورہی ہیں بلکہ فلم کا بجٹ بھی پورا نہیں کر پارہی ہیں۔کنگ خان کا فلمی کیرئیر 3 سال سے زوال کا شکار ہے اور ان کی بڑے بجٹ کی فلمیں ’فین‘، ’جب ہیری میٹ سیجل‘ فلاپ اور ’’دل والے‘ اور ’رئیس‘ کمائی کے لحاظ سے پیچھے رہیں۔فلموں کی ناکامی اور کم بزنس کا حل نکالنے کے لیے سلمان خان کے بعد شاہ رخ بھی عامر خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں اور انہوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کا فارمولہ آزمانہ شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پر فیکشنسٹ اپنی ہر فلم کو ریلیز سے 2 ماہ قبل ہی لوگوں کو دکھانا شروع کردیتے ہیں اور ان کی آرا سے فلم میں تبدیلیاں بھی کرتے رہتے ہیں جس کے بعد اب یہی فارمولہ کنگ خان نے آزمایا ہے شاہ رخ خان ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے بھی عامر خان کی طرح اپنی اس نئی آنے والی فلم کے کچھ حصے مختلف لوگوں کو دکھاکر ان کی رائے لینا شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.