جیل حکام نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا،جانیے کیوں ؟

کراچی ،جدت ویب ڈیسک ::: جیل حکام نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔ملیر کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کےملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ہوئی تو جیل حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سزا یافتہ ہے، اسے سیکیورٹی کے پیش نظر عدالت نہیں لایاجاسکتا۔ ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو 2013 میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، 27 دسمبر 2017 کو جعل سازی سے بیرون ملک فرار ہوا تھا۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پانچ سال گزرچکے ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، مقدمہ زیر التواء ہونے پر5 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.