این اے 120 میں حکومتی وزیر انتخابی مہم چلا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے اجازت نہ ملنے کے باوجود حکومتی وزیر این اے 120 میں انتخابی مہم چلا رہےہیں جبکہ پی ٹی وی سمیت پوری سرکاری مشینری حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی آواز دبا رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لئے ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے وہاں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مانگی تھی جو منظور نہیں کی گئی اور اب ہم اس حکم کی پاسداری کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومتی وزیر بلال یاسین وہاں انتخابی مہم چلا رہے ہیں جو نا کی بیان حلفی کی خلاف ورزی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بھی ان کو خلاف ورزی کرنے پر طلبکیاہے امید ہے کہ حکومت کو بھی انتخابی ضا بطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرنے کا پابند بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پی ٹی وی سمیت سرکاری مشینری ‘ ہمیں مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے تاکہ ماری آواز عوام تک نہ پہنچ سکے اور شریف خاندان کو مظلوم پیش کیا جا سکے لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ثابت ہو گی ہماری تحریک کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف ہے جو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.