لیگی ریلی عدالت عظمی کا فیصلہ ماننے سے انکار ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے ن لیگی ریلی کو پانامہ کیس پر عدالت عظمی کا فیصلہ ماننے سے انکار اور سیاسی ضرورت و شو قرار دے دیا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماضی میں بے نظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف ریلی نکالی لیکن نواز شریف کس کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں وہ عوام کو یہ بتانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے نواز شریف کی توقعات کے مطابق کامنہیں کیا تو وہ سیخ پا ہو گئے اور اب عدالت عظمی سے نااہل ہو جانے کے بعد وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ میاں صاحب نے کہا تھا کہ عدالت عظمی کا فیصلہ من و عن قبول کروں گا لیکن افسوس کہ وہ اپنے وعدے سے مکر گئے ۔ تحریک انصاف کے راہنما نے کہا کہ ریلی اور جلوس نکالنا مسلم لیگ ن کا حق ہے لیکن بہتر ہوتا کہ وہ عدالت عظمی کا فیصلہ تسلیم کر لیتے کیونکہ ماضی مین ملک و جمہوریت کی خاطر کڑوے فیصلے قبول کئے گئے اور اگر میاں صاحب کو ریلی نکالنے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر اخلاقی طور پر ان کا سرکاری وسائل استعمال نہ کرنے چاہئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.