این اے 120میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ، شاہ محمود قریشی

ملتان جدت ویب ڈیسک تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرکاری وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرکاری وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ، حلقہ میں شریف خاندان نے بہت سرمایہ لگایا لیکن میڈیا سروے کے مطابق عوام ان سے مطمئن نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں، عمران خان، اسد عمر، جہانگیرترین اور شفقت محمود این اے 120 میں کمپین نہیں کرسکتے لیکن ن لیگ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں ہم صدرٹرمپ کے خلاف پاکستان کا واضح موقف دینے کی کوشش کریں گے ،امریکا بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان کوسفارتی طورپرتنہا کرنا چاہتا ہے مگران کی خواہش خواب ہی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.