شاہ محمود قریشی ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی دعوت پر ایران روانہ ہوگئے

ویب ڈیسک ::وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے بعد ایران روانہ ہوگئے ہیں۔

راونگی سے قبل انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ افغان امن عمل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مشاورت کے بعد حکمت عملی میں یکسوئی پیدا کرنا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر واضح بیان دینے پر ایرانی لیڈرشپ کا مشکورہوں۔

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی۔ باڈر مارکیٹوں کے قیام کی پاکستان کی تجویز کو ایران نے پسند کیا ہے۔شاہ محمود نے کہا بارڈر مارکیٹوں کے قیام کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ ایران صرف پاکستان کا ہمسایہ ملک ہی نہیں بلکہ آزمایا ہوا دوست ہے۔ایران میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں وقوع پذیر صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔دوطرفہ بات چیت کے دوران میں وزرائے خارجہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ دونوں فریق علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔دفترخارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی دعوت پر ایران کا دورہ کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.