وزیر اعظم شاہد خاقان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی انتہائی اہم ملاقات

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو وزیرا عظم آفس میں ملاقات کی۔ ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آپریشن ردالفساد اور خیبر 4 سمیت انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ مادر وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.