وزیراعظم عمران خان کو وقت ملناچاہیےعمل کا وقت آگیا ہے ،سابق کرکٹر شاہد آفریدی

جدت ویب ڈیسک ::سابق کپتان شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم او یو سائن کیا گیا۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں لہٰذا انہیں وقت دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے کیوں کہ باتوں سے زیادہ کام بولتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کا ہم پر اور ہمارا پڑوسیوں پرحق ہوتا ہے لہٰذا سات سمندر پار والوں کی باتوں میں آکر پڑوسیوں کو نہیں الجھنا چاہیے،شاہدآفریدی نے پاک بھارت تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں لڑائی جھگڑے سے مسائل بڑھتے ہيں، اگر پاکستان، بھارت اور افغانستان مل کر چلیں تو زیادہ آگے جاسکتے ہيں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.