Shahid Afridi in Multan Sultans
Shahid Afridi in Multan Sultans

ملتان سلطانز کی کامیابی، کاش میں بھی ابو ظہبی ہوتا، شاہد آفریدی

کراچی جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے کہاہے کہ کاش میں بھی ابوظبی میں ہوتا۔

ملتان سلطانز کے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے پر شاہد آفریدی نے خواہش کی کہ کاش میں بھی ابوظبی میں ہوتا۔شاہد آفریدی کیلئے علی ترین نے ٹوئٹ کیا کہ وہ ان میچز میں شاہد آفریدی کو بہت مِس کررہے ہیں۔

علی ترین کے ٹوئٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بھی اپنی ٹیم کو یاد کررہے ہیں اور یہ حسرت ہی رہ گئی کہ وہ بھی ابوظبی میں کھیل رہے ہوتے۔شاہد آفریدی نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ ان کی ٹیم بہترین کرکٹ کھیل کر شائقین کرکٹ کو خوش کریگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.