صلاحیتوں کے حساب سے مجھ سے کام نہیں لیا جاتا‘ شفقت چیمہ

کراچی جدت ویب ڈیسک انسان ہمیشہ کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے محنت و لگن کرتا ہے پر کم ہی ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو عوام اپنے سر پر بٹھاکر رکھتے ہیں اور بے حد پسند کرتے ہیں اداکار شفقت چیمہ کا شمار فلم انڈسٹری میں اپنی نوعیت کہ منفرد بہترین ولن میں ہوتا ہے اور لوگ عام زندگی میں بھی فلمی دنیا کہ ولن سے ڈرتے ہیں پر ان سے تو ہر ایک ہی پیار کرتا ہے ان کو چاہتا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ سب میری ماں باپ کی دعائیں ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں پر مجھ سے کام نہیں لیا جاتا میں نے ہمیشہ معیاری کام کرنے کو ترجیح دی ہے میرا بیٹا اپنا منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہوجائے گا میں اپنی ماں کی جو خد خدمت کی اس کہ صلے میں اللہ پاک نے مجھے نوازا ہے جتنا بھی شکر ادا کروں اپنے رب کا اتنا ہی کم ہے فلم جیو سر اٹھا کہ اپنی نوعیت کی منفرد فلم ثابت ہوگی 11 اگست کو عوام کو فیصلہ کرنا ہے یہ چیمہ فلمز کی پہلی فلم ہے جس میں میرا بیٹا شہریار چیمہ ہیرو اور میرا بھائی ندیم چیمہ ڈائریکشن دے رہا ہے یہ فلم چھوٹو گینگ کہ گرد گھومتی ہے اس کا اصل مقصد اپنے جوانوں کو ٹریبیوٹ پیش کرنا ہے انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے یہ جاگتے ہیں تبھی تو ہم سوتے ہیں نہ کراچی میری جان ہے اور شان بھی کراچی میرا دوسرا گھر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سید نور صاحب میرے لئے بہت قابل احترام ہیں اللہ پاک انہیں مزید کامیابیاں عطا کرے ٹی وی ڈراموں کہ حوالے سے شہزاد رضا نے کہا کہ ہمارے ڈراموں نے بے تحاشہ ترقی کرلی ہے جس کی وجہ سے دنیا کہ تمام ان ممالک میں ہمارے ڈراموں کو دیکھا اور ہسند کیا جارہا ہے جہاں ہر اردو یا ہندی دونوں ہی کو سمجھا جاتا ہے میں شروع ہی سے یہی کہتا ہوں کہ کامیابی اچھے کام پر ملتی ہے معیاری کام پر ملتی ہے اسکرپٹ عوام کہ مزاج پر پورا اتریں گے تو ظاہر ہے پسند بھی کئے جائیں گے نیو پروڈکشن ہائوس نے بہت سارے نیو ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کئے ہیں جن میں سے بہت سے چہرے بہت ہی عمدہ کام کررہے ہیں اور بہت سے چہرے ایسے بھی جن کو اپنا مقام بنانے میں ایک وقت لگے گا اور میں نیو ٹیلنٹ سے یہی کہنا چاہتا ہوں کبھی ہمت نہیں ہارنا ہمیشہ محنت و لگن اور پوری ایمانداری کہ ساتھ اپنا کام سر انجام دینا پڑھے لکھے لوگوں کا فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں آنا بھی خوش آئندہ ثابت ہوا ہے کیونکہ تعلیم شعور دیتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.