شام کےعلاقے مشرقی غوطہ میں بمباری، شہری مرنے کیلئے اپنی باری کا انتظار کرنے لگے

جدت ویب ڈیسک ::مشرقی غوطہ میں تین روز قبل ہونے والی بمباری میں اب تک تین سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں مشرقی غوطہ کےعلاقے ڈاؤما کے رہائشی بلال ابو صالح نے کہا کہ بمباری نے قصبے کے بیشتر گھروں کو ملبے کے ڈھیرمیں بدل دیا ہے ۔ کئی خاندان ایک گھر میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں جبکہ بمباری کا خطرہ برقرارہے ۔ بمباری میں زخمی ہونے والےعبداللہ نے کہا کہ وہ گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کر رہے تھے کہ بمباری ہو گئی جس کی زد میں آکر ان کی اہلیہ اور دوبچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو بچے عمارت کے ملبے تلے دب گئے ۔ کھانے پینے کی اشیا ختم جبکہ علاج معالجےکی سہولتیں بھی ناپید ہو گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.