Several People Were killed in a Boat Accident in Bangladesh
Several People Were killed in a Boat Accident in Bangladesh

بنگلہ دیش‘ کشتی حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے

ڈھاکہ جدت ویب ڈیسک:بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ دریائے شیتا لکھّیا میں ایک چھوٹی کشتی ایک مال بردار جہاز سے ٹکر لگنے کے بعد ڈوب گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں کم از کم 50 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق اب تک پانچ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی لا پتہ ہیں۔

نگلہ دیش میں واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے وابستہ ایک افسر مبارک حسین نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈھاکہ کے پاس ہی دریائے شیتا لکھّیا میں اس وقت پیش آیا جب ایک ڈبل ڈیکر کشتی کو مال بردار جہازنے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے کشتی غرقاب گئی۔

یہ کشتی ناریان گنج سے پڑوسی ضلع منشی گنج جارہی تھی جسے تقریباً 45 منٹ کا سفر طے کرنا تھا، تاہم روانہ ہوتے ہی مقامی وقت کے مطابق تقریباً چھ بجے شام کو حادثہ پیش آ گیا۔گم شدہ افراد کی تلاش اور لاشوں کو نکالنے کے لیے غوطہ خوروں کی خدمات کے ساتھ ساتھ دیگر امدادی سرگرمیاں رات میں جاری رہیں۔

تاہم حادثے کے بعد ہی فوری طور پر آنے والے ایک طوفان کے سبب یہ سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔لاک ڈاؤن کی خبر کے آتے ہی صنعتی شہر میں کام کرنے والے لوگ اپنے گھرں کی طرف بڑی تعداد میں نکل پڑے اسی لیے کشتی کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.