جدید طیاروں کی فضامیں شاندارفارمیشن،ہوا کا سینہ چیرتے ہوئےآسمان پردلکش رنگ بکھیر دیئے

سیول (جدت ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایرو سپیس اینڈ ڈیفنس ایگزی بیشن میں ہوا بازوں کی مہارت نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ طیاروں نے فضا میں رنگ اور روشنیاں بکھیر دیں۔ ہیلی کاپٹر کی عمودی پرواز سے بھی دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔ جنوبی کوریا میں 6 روز تک ایروسپیس اینڈ ڈیفنس نمائش میں ہوابازوں کی زبردست بازیاں ، انتہائی جدید طیاروں نے فضا میں شاندار فارمیشن بنائی اور ہواؤں کے سینے چیرتے ہوئے آسمان پر دلکش انداز رنگ بکھیر دئیے۔ جدید طیاروں نے دلکش انداز میں فضا میں روشنیاں بکھیریں تو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔ منفرد ایئرشو میں ہیلی کاپٹر کی عمودی پرواز اور کرتب نے خوب رنگ جمایا۔ کوریا میں یہ نمائش 1996 سے لگائی جا رہی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.