وزیراعظم ، پوری کابینہ کو مبارکباد نئی حکومت بننے کے بعد کمیٹی کا پہلا اجلاس

جدت ویب ڈیسک ::چئیرمین سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی، سینٹر اعظم سواتی، سینیٹر تنویر خان، سینیٹر اسد جونیجو، سینیٹر رانا مقبول اور سینیٹر خدا بابر سمیت دیگر کی شرکت۔  اجلاس میں وزیر مملکت شہریار آفریدی، سیکرٹری داخلہ سمیت وزارت قانون کے نمائیندوں کی بھی شرکت۔نئی حکومت بننے کے بعد یہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے، ہم وزیراعظم و پورے کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جوان وزیر شہریار آفریدی کو اہم وزارت ملنے پر مبارکباد اور بھرپور تعاون پیش کرتا ہوں۔
کمیٹی امریکہ و دیگر مغربی ممالک کیطرف سے سی ایف ایس و دیگر فنڈز کی پابندیوں کی مذمت کرتی ہے۔پاکستان کی قربانیاں دھشتگردی و دھشتگرد تنظیموں کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ و دیگر ممالک کو پاکستان کی قربانیوں کو ماننا و قدر کرنی چاہئے۔ سی ایف ایس امداد نہیں بلکہ دھشتگردی کیخلاف جنگ کیں پاکستان کی جائز سرویسز ہیں۔
پاکستان آج بھی دھشتگردی کیخلاف حالت جنگ میں ہے اور قربانیاں دے رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.