مسلم لیگ ن نے مشکوک ارکان سے حلف پر ووٹ لئے ،اپوزیشن کا الزام

جدت ویب ڈیسک ::مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہٰی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنے ارکان پر اعتبارنہیں ۔ ڈپٹی سیکرٹری مشکوک ارکان سے حلف لیتے رہے ۔
ادھر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی معزز رکن سے حلف نہیں لیا جا رہا ۔ پارٹی ارکان سے ملنا امیدواروں کا حق ہے ۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ انہیں سینیٹ الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی مگر پارٹی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔۔ ووٹ ڈالنے سے قبل مشکوک ارکان کو مخصوص کمروں میں جا کر حلف اٹھانے کا کہا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.