نیا قانون ،ٹیکس چور اور دوہری شہریت رکھنے والے بھی پارلیمنٹ جا سکیں گے

جدت ویب ڈیسک :: نیا قانون ،ٹیکس چور اور دوہری شہریت رکھنے والے بھی پارلیمنٹ جا سکیں گے
نئےقوانین میں امیدوارصرف ایک سال کا پراپرٹی اور آمدن ریکارڈ فراہم کرنے کا پابند ہوگا ، قوانین میں حیران کن تبدیلیوں پر کسی جماعت نے اعتراض نہ اٹھایا ۔ انتخابی اصلاحات کےنام پر قوانین میں نئی تبدیلیاں کر دی گئیں جب کہ نامزدگی فارمزسے 19 اقرارنامےنکال دئیے گئے ۔اب ٹیکس چور اور دوہری شہریت رکھنے والے بھی پارلیمنٹ جا سکیں گے جبکہ جرائم پیشہ افراد بھی الیکشن لڑ سکیں گے ۔
کاغذات نامزدگی سےامیدواروں کے ٹیکس ریکارڈ ، پیشے،تعلیم، کا اقرار نامہ بھی حذف کر دیا گیا ، امیدواروں کی شہریت،جائیداد،آمدن اورمقدمات کی تفصیلات بھی حذف کر دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.