ٹیمپرنگ کیس کی سماعت،ظفرحجازی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک :: آج سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان  کے سابق چیئرمین ظفر حجازی پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیس کی سماعت سرکاری وکیل کے عدالت نہ پہنچنے کے باعث 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔تاہم سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کے مرکزی ملزم ظفرحجازی پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.