سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پاکستان لانے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

جدت ویب ڈیسک ::تفصیلات کے مطابق پٹیشن سبزہ زار پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین کی جانب سے دائر کی جائے گی جس میں پی ٹی آئی بھی فریق بنے گی ۔ عابد باکسر کے دوستوں میں سے ایک ن لیگ کی ایم پی اے کارکن ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان مقدمات میں گرفتاری ڈالنے کا مقصد عابد باکسر کی پاکستان آمد روکنا ہے ۔ اس دوران سبزہ زار پولیس مقابلہ میں مفرور پولیس انسپکٹر کی گرفتاری کے لئے سیشن کورٹ میں آفتاب باجوہ کی جانب سے درخواست بھی دائر کر دی گئی ۔دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ عابد باکسرکی دبئی میں چیک ڈس آنر کے دو مقدمات میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی ۔ دونوں مقدمات عابد باکسر کے لاہور سے تعلق رکھنے والے دو قریبی ساتھیوں نے ہی درج کرائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.