طلال چودھری بغیر وکیل پیش، توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

جدت ویب ڈیسک ::جسٹس اعجاز افضل نے طلال چوھدری سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جواب جمع کرا دیا ہے جس پر طلال چوھدری نےجواب دیا کہ جی سر میں نے جوا ب جمع کرا دیا ۔
جسٹس اعجاز افضل نے ا ستفسار کیا کہ آپ کی کیس میں کون نمائندگی کر رہا ہے؟ جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ میرے وکیل کی التوا کہ درخواست ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کب آئینگے جس پر طلال چوھدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے وکیل کی عدالتی چھٹیاں 5 مارچ تک ہیں اس کے بعد آئینگے ۔ عدالت کچھ وقت دے ۔ طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضٰی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ۔طلال چوہدری توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔ طلال چوھدری عدالت میں بغیر وکیل کے پیش ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.