ای بینکنگ کے ذریعہ رقوم کے لین دین کا حجم بڑھ کر9.3 کھرب روپے ہو گیا، سٹیٹ بینک

جدت ویب ڈیسک :رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ کے دوران ای بینکنگ کے ذریعہ رقوم کے لین دین کا حجم 9.3 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی پے منٹ سسٹم ریویو( رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ای بینکنگ کے تمام ذرائع سے 162 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں اور اس طرح ای بینکنگ کے ذریعہ 9.3 کھرب روپے کا لین دین کیا گیا رپورٹ کے مطابق پی آر آئی ایس ایم کے نظام سے دو لاکھ53 ہزار795 ٹرانزیکشن کی گئی ہیں۔ ای بینکنگ کے ذریعہ رقوم کی ترسیل میں سب سے زیادہ حصہ اے ٹی ایم کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ کیا گیا ہے اورتین ماہ کے دوران ای بینکنگ کے ذریعہ کی جانے والی مجموعی ٹرانزیکشنز میں اے ٹی ایم کی ٹرانزیکشنز کا تناسب 63فیصد تک بڑھ گیا جو گذشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں بالحاظ مالیت 12.6 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔اس طرح گذشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ کی ٹرانزیکشنز میں بالحاظ مالیت1.1 فیصد جبکہ بالحاظ حجم 7.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.