SBCA

گرفتاری کا خوف‘آغامقصود عباس علالت کے بہانے رخصت پر چلے گئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغامقصود عباس علالت کے باعث ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چندروز پہلے ان کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی اس دوران مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں نے معائنہ کرتے ہوئے دل کے عارضے کی تشخیص کی جس کے بعدان کی فوری طور پر انجیوگرافی بھی کی گئی۔اس سلسلے میںدوران علاج ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کامشورہ دیاہے ،جس کے مطابق آغامقصود عباس نے متعلقہ حکام کو 26اکتوبرتک کی رخصت کی درخواست دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.