روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آپریشن،چین نے آنگ سان سوچی سے ہاتھ ملالیا

جدت ویب ڈیسک اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو میانمار کے بحران پر غور کے لیے ایکہنگامی اجلاس بلایا جس میںعالمی برادری کی جانب سے میانمار حکومت کیخلاف دبائو بڑھانے پر غور کیا گیا تاہم چین نےاس حوالے سےروہنگیا مسلمانوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن پر میانمار کی حمایت کا اعلان کیا ، گینگ شوانگ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے موقف ظاہر کیا گیا ہے کہ چین میانمار میں امن و استحکام کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئےواضح رہے کہ آنگ سانگ سوچی نے سلامتی کونسل میں میانمار کے خلاف ممکنہ قراردادوں کے پیش نظر چین اور روس سے مدد کی اپیل کی تھی تاہم پاکستان نے میانمار حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے وعدوں سے اجتناب کرے جن کا پورا کرنا ممکن نہ ہو،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل (او آئی سی)کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تشدد،نفرت،تفریق یہ تمام ناقابل برداشت رویے ہیںاس حوالے سے امریکہ کی جانب سے بھی برما کی سیکورٹی حکام پر زور دیا گیا کہ وہ قانون کا احترام کرے اور انسانی حقوق کی پامالی کو روکے، تشدد کا خاتمہ کرے اور لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.