سعودی اتحاد کے حملے میں صالح فورسزکے افسرسمیت 25حوثی ہلاک

صنعائ جدت ویب ڈیسک یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے طیاروں نے مملکت کے صوبے جازان کے مقابل یمنی علاقوں میں حوثی اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 25جنگجوہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عسکری ذرائع نے باور کرایا کہ سعودی افواج کی جاسوسی ٹیموں کے ساتھ ڈرون طیاروں نے جازان صوبے میں واقع جبل الدّود کے مقابل ایک ٹھکانے کا پتہ لگایا جہاں معزول صالح کے ریپبلکن گارڈز کا ایک بڑا افسر 25 سے زیادہ مسلح افراد کے ساتھ چْھپا ہوا تھا۔ مذکورہ کمانڈر اور دیگر مسلح عناصر سعودی عرب کی سرحد کے اندر دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تاہم عرب اتحاد میں شامل سعودی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے نے ان کے مقام کو بم باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.