یمن میں سعودی عسکری فضائی حملہ، 20 شہری مارے گئے

صنعاء جدت ویب ڈیسک یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں 20عام شہری مارے گئے،جرمن ریڈیو کے مطابق یمنی حکام نے بتایا کہ مغربی صوبے تعز کے ضلع موزع میں ایک طیارے سے کیے گئے حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی تاہم ان کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذرائع نے بھی اس ہلاکت خیز حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے اکثر ایک ہی خاندان کے ارکان تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.