سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب

ویب ڈیسک :: سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب آ گیا۔

سعودی عرب کے علاقے حائل ریجن میں برف باری کے باعث جہاں میدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی وہیں سعودی عرب کے سب سے بڑے آتش فشاں پہاڑ بحرہ بنی رشید بھی برف کے باعث ڈھک گیا۔

وسیع علاقے پر ہونے والی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سعودی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد برف باری کے علاقوں کا رخ کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ عسیر ریجن میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے اور وادیاں زیر آب آگئیں اور سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز کی اطلاع کے مطابق جازان  عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

Heavy rain causes flooding across Saudi Arabia as snow envelops Ha'il, 'Asir | Al Arabiya English

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب

Leave a Reply

Your email address will not be published.