سعودی عرب میں عسکری سازوسامان کی شاندار نمائش،تفصیل جانیے

جدت ویب ڈیسک ::سعودی عرب میں عسکری سازوسامان کی شاندار نمائش ہوئی جس کا عنوان ہماری صنعت ہماری طاقت تھا ۔  چار روز سے جاری اس نمائش میں جدید بکتر بند گاڑیاں، توپخانے،،،ڈرونز ،میزائل اور جنگی کشتیوں کے ماڈلز پیش کیئے گئے جنہیں دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا ۔
سعودی مسلح افواج کے ترجمان میجرجنرل عطیہ المالکی نے بتایا کہ اب تک 76 ہزار سے زیادہ شائقین اس نمائش کو دیکھنے کیلئے آچکے ہیں جن میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے ۔ رپورٹ کے مطابق نمائش کےموقع پر سعودی اور غیرملکی فیکٹریوں کےدرمیان عسکری اشیاء تیار کرنے کے سلسلے میں 33 سے زیادہ معاہدے ہوئے ہیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=41HmyMLhHsw

Leave a Reply

Your email address will not be published.