سعودی عرب: غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزوں کا اجرائ

رےاض جدت ویب ڈیسک سعودی وزارت سیاحت قومی ورثہ اتھارٹی نے غیر ملکی باشندوں کو ویزے جاری کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیر وسیاحت کی غرض سے آنے کے خواہش مند غیرملکیوں کو مخصوص زمانی اور مکانی شیڈول کے مطابق سیاحتی ویزے جاری کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ ویزے عالمی سیاحتی کمپنیوں کے توسط سے جاری کیے جائیں گے۔۔ قومی اقتصادی تبدیلی پروگرام برائے 2020ئ کے وضع کردہ روڈ میپ پرعمل درآمد سے پرائیوٹ سیکٹر کو ملک میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، ملکی اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے الگ سے سیاحتی ویزوں کا اجرائ قومی اقتصادی تبدیلی کے پروگرام 2020ئ کا حصہ ہے، جس کا مقصد قومی ثقافتی ورثے کو اقتصادی فواید اور قومی آمدن میں اضافے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.