بغیرحج پرمٹ مکہ آنے والے 10 ہزار افراد واپس بھیج دیئے گئے

ریاض جدت ویب ڈیسک سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیرون مملکت سے بری ، بحری اور فضائی راستوں سے آنےوالے عازمین کی تعداد 15ملین تک پہنچ گئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ برس 2ذی الحجہ تک جتنے عازمین آئے تھے امسال ان کی تعداد 3لاکھ 67ہزار زےادہ ہےں۔دریں اثنائ ادارہ امن عامہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حج انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔ حج پرمٹ کے بغیر آنے والے 10 ہزار افراد کو لوٹایا جاچکا ہے۔ دوران حج امن عامہ کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ مکہ مکرمہ کے داخلی راستو ں پرقائم کی گئی چیک پوسٹوں پر آنے والے ایسے 10 ہزار افراد جو مکہ مکرمہ کے رہائشی نہیں تھے انہیں لوٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر لوگوں کو مشاعر لے جانے والے 17 افراد کو گرفتا رکیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ بغیر پرمٹ کے مکہ مکرمہ جانے والی 5 ہزار667 گاڑیوں کو بھی چیک پوسٹ سے لوٹایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.