سعودی عالم کا ایسا فتویٰ جو ہرشادی شدہ جوڑے کیلئے اہم ہے ، جانیے

جدت ویب ڈیسک :سعودی عرب کے معروف عالم دین مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسا مسلمان جو صاحب حیثیت ہو تو اس پر لازم ہے کہ ایک سے زائد شادیاں کرے تاکہ معاشرے میںپھیلنے والی بیودگی پر جائز طریقے سے قابو پایا جاسکے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی مفتی عبداللہ نے صاحب حیثیت مسلمان کے لئے مسئلہ کا علم ہونے کے باوجود خود کو ایک شادی تک محدود رہنے کو گناہ قرار دیا ہے ۔مفتی عبداللہ کی جانب سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق جو شخص متعدد شادیوں کی قدرت رکھتا ہے اور اسے بیوہ عورتوں کی کثرت کا علم بھی ہے کہ کس طرح کفارو فساق ان عورتوں کی عزتوں کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں اور وہ مسلمان ایک ہیبیوی پر قناعت کرےتو گناہ گارہو گااور بروز محشراس شخض سے سوال کیا جا سکتا ہے کہ اس نے بذریعہ نکاح مسلمان عورتوں کی عفت و پاک دامنی کا انتظام کیوں نہیں کیا؟ انہوں نے اپنے فتوے میں کہا کہ ایسے صاحب حیثیت مسلمان جو کہ ایک سے زیادہ بیویوںکی کفالت کرسکتے ہیںانہیں ایک سے زیادہ شادیوں کا اہتمام کریں ۔جوموجودہ حالات میں اسلامی نقطہ نظر انتہائی ضروری ہو چکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.