سعودی عرب کا انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا اعلان

ریاض  : ویب ڈیسک ::سعودی عرب نے سترہ مئی سے انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان کے مطابق مذکورہ 20 ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال  کو دیکھ کر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 17 مئی سےانٹرنیشنل فلائٹ آپریشن   دوبارہ شروع کررہا ہے،  تاہم  تین فروری 2021 کو پاکستان سمیت جن 20  ممالک کے شہریوں کی سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی ، وہ فی الحال مملکت میں نہیں آسکیں گے۔

۔پابندی کا شکار ممالک میں پاکستان  کے علاوہ امریکا، برطانیہ، بھارت،  ارجنٹینا ، متحدہ عرب امارات، ترکی، انڈونیشیا، مصر، لبنان،  جاپان، جرمنی، آئرلینڈ،  اٹلی، برازیل، پرتگال، سویڈن، جنوبی افریقہ، سوئس کنفیڈریشن اور  فرانس شامل ہیں۔دوسری جانب عراق، ملائیشیا، بحرین، اردن، عمان، قطر ، بنگلہ دیش، افغانستان سمیت  دنیا کے دیگر ممالک سے مسافروں کو سرزمین مقدس میں آنے کی اجازت ہو گی ، تاہم وہ باشندے سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکیں گے،  جنہوں نے گزشتہ 14 دنوں میں پابندی والے ممالک کا سفر کیا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.