کھیلوں پر آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں، جانیے کہاں؟

جدت ویب ڈیسک :ہر غلط کام بھارت میں ہوتا ہے میچ کوئی بھی ہو سٹہ ضرور لگتا ہے بھارت میں کھیلوں پر آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔آفیشل کے مطابق وزارت کھیل آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے سے سماجی جذبات کے حوالے سے آگاہ ہے تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ معیشت کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بہتری لانے کا باعث بنے گا۔ برطانیہ میں جوئے کے قوانین بہت موثر ہیں اور ہم ان کے سسٹم کو سمجھنے اور ممکنہ طور پر اس کو بھارت میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کھیل کے عہدیدار نے بتایا کہ کھیلوں پر آن لائن جوئے کے حوالے سے قانون سازی کیلئے حکومتی عہدیداروں سے غیر رسمی گفت و شنید جاری ہے تاہم وزارت کو اس حوالے سے ڈرافٹ تیار کرنے میں کم از کم 2 سال کا عرصہ لگے گا۔ بھارتی وزیر کھیل اس حوالے سے برطانوی ہم منصب سے معاونت چاہتے ہیں جہاں جوئے کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ بھارتی سپورٹس سیکریٹری انجیٹی سری نواس انگلینڈ میں موجود ہیں اور آن لائن جوئے کو قانونی حیثیت دلوانے کیلئے بات چیت ان کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس حوالے سے یادداشت پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.