Sarfraz Ahmed and Shaheen Shah Afridi Fight
Sarfraz Ahmed and Shaheen Shah Afridi Fight

پی ایس ایل کے ٹاکرے کے دوران سرفراز اور شاہین آفریدی میں جھڑپ

لاہور: جدت ویب ڈیسک: پی ایس ایل 6کے ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی الجھ پڑے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے19ویں اوور میں پیسر کے ایک باؤنسر پر گیند سابق کپتان کے ہیلمٹ پر لگی،بظاہر انھوں نے کوئی تکلیف محسوس نہیں کی مگر امپائر علیم ڈار نے معائنے کیلیے فزیو کو بلالیا۔

اس موقع پر سرفراز اور شاہین الجھتے نظر آئے،لاہور قلندرز کے فیلڈرز نے شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کیلیے واپس جانے کو کہا،محمد حفیظ نے سرفراز احمد سے بات کی پھر پیسر نے اپنے اوور کی آخری گیند کرائی۔

اننگز ختم ہونے پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی سابق کپتان سے بات کرتے نظر آئے،جیمز فالکنر امپائرز کے ساتھ بات کرنے لگے تو ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاس آگئے،بعد ازاں انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے میدان میں ہونے والے واقعے کو کھیل کا حصہ قرار دیدیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.