سائرہ پیٹر نے لندن میں جشن آزادی موسیقی میلہ لوٹ لیا

لندن جدت ویب ڈیسک سائرہ پیٹر جشن آزادی میلے میں ہائی کمشنرابن عباس کواپنا نیا البم پیش کررہی ہیں لاہور: برطانوی نژاد پاکستانی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے جشن آزادی کے موقع پربرطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں وطن کی محبت میں ڈوبے ہوئے ملی نغمے پیش کرکے دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانیوں کے لہو گرما دیے۔70ویں آزادی کے سلسلہ میں لندن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بہت سی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پرمحفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں سائرہ پیٹرنے مقبول ملی نغمے پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ ان کے منفرد انداز گائیکی سے متاثر ہوکرکسی نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں توکسی نے آٹوگراف لیا۔تقریب کے دوران سائرہ پیٹرنے ہائی کمشنر ابن عباس اوران کی اہلیہ کوملی نغموں پرمشتمل اپنا نیا البم بھی تحفے میں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.