سنجے لیلا بھنسالی کے سرپرائز پر گوری خان خوشی سے نہال

ممبئی جدت ویب ڈیسک شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سنجے لیلابھنسالی کی جانب سے اچانک سرپرائز کے باعث خوشی سے نہال ہوگئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوری خان کا ڈیزائن سٹوڈیو ممبئی میں واقع ہے۔بہت سی مشہور شخصیات اس کا دورہ کرچکی ہیں۔سری دیوی ، منیش ملہوترا، سوسانے خان، ملیکا اروڑا نے بھی گوری خان کے نئے ڈیزائن سٹوڈیو کا دورہ کیا۔فلمساز سنجے لیلا بھنسالی رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم پد ماوتی کی شوٹنک پر مصروف ہیں۔انہوں نے اچانک گوری خان کے سٹوڈیو کا دورہ کیا جس پر گوری نے شدید خوشی کا اظہار کیا۔گوری خان نے اپنے شوہراور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک تصویر لی جو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔انہوں نے ایک تصویر پر لکھا کہ سنجے بھنسالی کے طرف سے گوری خان ڈیزائن سٹوڈیو کی تعریف میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں اس تعریف کےلئے ان کی شکر یہ گزار ہوںلیکن سب سے اہم خبر ناظرین کو اس وقت ملی جب انہوں نے ایک دوسری تصویر پر لکھا کہ گوری خان ڈیزائن میں آپ کے تشریف لانے کا بہت بہت شکریہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.