شاہ رخ ، عامر خان اور سنجے دت کی عید قرباں پارٹی

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان اور سنجے دت نے عید قرباں پر تقریبات کا انعقاد کیا جس میں فلمی شخصیات، دوستوں اور خاندان کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمی دنیا کے ستاروں نے عید قربان کے پہلے روز اپنے اپنے گھروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جس میں فلمی شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔عید کے پہلے روز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان اور سنجے دت کے گھر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور ستاروں نے شرکت کی۔شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت میں ہی تقریب رکھی جس میں فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے شرکت کی جب کہ کنگ خان نے چھوٹے بیٹے ابراہم کے ساتھ گھر کے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی عید اپنی والدہ، خاندان اور دوستوں کے ساتھ عید گزاری جب کہ انہوں نے اس موقع پر سفید شلوار قمیض زیب تن کیا۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے پہلے روز گھر میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی بیٹی ایرا خان، اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔سنجے دت بھی عید کا تہوار منانے میں کسی سے پیچھے نہیں۔انہوں نے بھی اس تہوار کو جوش و خروش سے منایا جب کہ عید کے موقع پر سنجو بابا کالے سوٹ میں ملبوس تھے۔سنجو بابا نے گھر میں تقریب منعقد کی جس میں فیملی، فلمی شخصیات اور قریبی دوستوں نے شرکت جب کہ تقریب میں اداکارہ آدتیہ رائے حیدری، شرد کیکر، انو ملک اور کرکٹر ہربھجن سنگھ نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.