پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں ثانیہ مرزا نے ایسا پیغام جاری کر دیاکہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا،جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”بھارتی کرکٹ بورڈ، ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے پر ایک مرتبہ پھر مبارکباد۔۔۔ اب تو عادت سی ہو گئی ہےدلچسپ امر یہ ہے کہ ثانیہ مرزا کی جانب سے یہ پیغام سامنے آنے کے بعد بھارتیوں کے برعکس پاکستانی انہیں ”بھارتی“ اور ”غدار“ ہونے کا طعنہ نہیں دے رہے بلکہ ان کے اس پیغام کو سراہتے ہوئے خود بھی مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ اس معاملے میں بھارتی، پاکستانی عوام سے کچھ سیکھیں گے اور ہر وقت طعنے بازی کے بجائے نفرتیں کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔بھارتی ٹینس اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اگرچہ ایک پاکستانی کے عشق میں گرفتار ہو کر ہمیشہ کیلئے اس کی ہو گئیں مگر آج بھی وہ اپنے ملک بھارت سے پیار کرتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اس کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں مگر بھارتی شائد اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔گزشتہ روز جہاں انہوں نے سری لنکا کیخلاف میچ جیتنے پر پاکستان کو مبارکباد دی تو وہیں وہ بھارتی ٹیم اور ویرات کوہلی کو بھی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور ویرات کوہلی کو مبارکباد کا پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کو تو حیران کیا ہی مگر بھارتی بھی ضرور حیران ہوئے ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.